بہاولپور، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

image

بہاولپور: حاصل پور میں کار ٹائر برسٹ ہونے کے بعد موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق حاصل پور میں چھونا والا روڈ پر تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے بعد الٹ گئی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں میں موٹر سائیکل پر سوار 10 سالہ لڑکے اور خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ کار میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو افراد دم توڑ گئے۔

اسپتال ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ تیسرے زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US