مری میں اس وقت مجموعی طور پر 4 ہزار 500 گاڑیاں موجود ہیں، سی ٹی او راولپنڈی

image

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کیلئے ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری اور گلیات کا رخ کر رہی ہے، اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا نے سیاحوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوران 24 گھنٹے میں 16 ہزار 448 گاڑیاں مری کی حدود میں داخل ہوئیں۔ ان میں سے 4 ہزار500 گاڑیاں مری میں بدستور موجود ہیں جبکہ مری میں 8 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کے 284 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔ مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ ٹریفک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تیمور خان نے مزید کہا کہ مری آنے والے سیاح محفوظ ڈرائیونگ کیلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ مری آنے والے سیاح مری آنے سے پہلے ٹریفک اور موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھیں۔ مری میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی پولیس کے ساتھ سیاحوں کے تعاون سے مشروط ہے۔

دوسری طرف انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان کی جانب سے ایبٹ آباد میں سیاحوں کیلئے قائم سہولیات مرکز کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کی عید کے دنوں میں گلیات آنے والے سیاحوں کا چالان نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ عید کے دوران کسی بھی سیاح کا چالان نہ کیا جائے۔ کھلے دل سے سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے اور ہر قسم کی مدد کی جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US