لاہور، عرق گلاب کا اسپرے کیا جائے گا، عامر میر

image

لاہور: صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات ونشریات اور بلدیات عامر میر نے اعلان کیا ہے کہ لاہور شہر میں عرق گلاب کا اسپرے کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ شہر میں عامر میر کی زیر نگرانی صفائی آپریشن جاری ہے، نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام صوبائی وزرا عید صفائی آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات عامر میر کے مطابق آج رات تک شہر سے 60 ہزار ٹن آلائشیں ہٹانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے تحت رات 9 بجے تک صفائی آپریشن مکمل ہو جائے گا۔

عامر میر نے ایک سوال پر بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر نہر میں آلائشیں پھینکنے پر اب تک 30 سے زائد افراد کی گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔

پنجاب، صحت کارڈ پر نجی اسپتالوں میں دل اور گائنی کا مفت علاج بند

صوبائی وزیر عامر میر کے مطابق لاہور شہر میں عرق گلاب کا اسپرے کیا جائے گا تا کہ بدبو سے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US