پرویزالہٰی کا سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان

image

چودھری شجاعت اور پرویزالہٰی کے درمیان عید کے پہلے روز ملاقات  ہوئی جس میں چودھری شجاعت کی جانب سے پرویز الہٰی کی صحت پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کو صحت پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔

پرویز الہٰی نے  صحت کے معاملات کو لےکرسیاست سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا ممکنہ طور پر سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  چودھری پرویز الہٰی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،ان کا کھانا پینا ، ادویات لینا ایک ٹائم ٹیبل کے تحت طے ہوتا ہے۔

جیل میں ہونے کے باعث پرویز الہٰی ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کرپارہے۔

ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کی پی ٹی آئی سےعلیحدگی کافیصلہ مونس الہٰی کی رضامندی سےمشروط ہے،مونس الہٰی نے تاحال پی ٹی آئی سے علیحدگی پر انکار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US