بینک اور مالیاتی ادارے4 جولائی کو کھلیں گے

image

عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا آج آخری روز ہے اور کل سے تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھل جائینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پر کل 3 جولائی کو بھی ملک بھر میں تمام کمرشل بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینک اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے  3 جولائی کو عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے تاہم بینک کا عملہ گزشتہ مالی سال کے حسابات کی جانچ پڑتال کے لیے معمول کے مطابق کام کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US