پشاور میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری بِلبلا اٹھے

image

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہوتے ہی خیبرپختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا، شہری کئی گھنٹے بجلی بندش سے بِلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

ترجمان پیسکو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی طلب 3 ہزار 468 اور سپلائی 2250 میگا واٹ ہے۔ لائن لاسسز والے علاقوں میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق گرمی کی شدت سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بجلی چوری اور بجلی کا غیر ضروری استعمال لوڈشیڈنگ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

دوسری طرف کراچی میں بھی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ عوام نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے دوران بھی بجلی غائب رہی، مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US