کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

image

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کی کارکن اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔

پیر کو ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

خدیجہ شاہ کے خلاف لاہور کے گلبرگ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

پیشی کے موقع پر عدالت نے جلد مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت کی جانب سے خدیجہ شاہ کو 17 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

12 جون کو خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں ان کے وکیل سمیر کھوسہ نے دلائل دیے تھے تاہم بعدازاں سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

خیال رہے امریکی شہریت رکھنے والی خدیجہ شاہ پاکستان کی ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں۔ وہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

9 مئی کو لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر حملے کے بعد خدیجہ شاہ پولیس کو مطلوب تھیں تاہم وہ کئی روز تک روپوش رہیں اور بعدازاں ان کو گرفتار کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US