ملک بھرمیں بجلی کی طلب کم

image

 ملک بھر میں بجلی کی طلب میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے،وزارت توانائی کے ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھرمیں بجلی کی طلب  21 ہزار 2 سو میگا واٹ  جبکہ پیداوار 19 ہزار میگا واٹ ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ ہے،طلب میں کمی کی وجہ فیکٹریاں، کارخانے اور کاروباری مراکز کاپوری طرح نہ کھلناہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں بجلی کی طلب اور رسد کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

ادھرلاہورا لیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  لیسکو میں بجلی کی طلب 3600 میگا واٹ ہے،جبکہ  اس وقت لیسکو کو 3500 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے،

لیسکو کا شارٹ فال 100 میگا واٹ ہے، لیسکو کی حدود میں فی الحال شہری علاقوں میں کوئی  لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ۔

لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ  دیہی اور ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US