تحریک انصاف میں ہوں اور وہی میری پارٹی ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

image

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف  میں ہی ہیں اور رہیں گے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رپورٹر نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری ہوچکا ہے، آپ پارٹی کے ساتھ ہیں یا پرویز خٹک کے ساتھ ہیں؟ جس پر اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ یہ فی الحال میرے ساتھ ہیں۔

رپورٹر کے سوال پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے، وہ آپ سب کو پتا ہے۔’

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ‘میں جہاں ہوں وہاں ہوں، میں تحریک انصاف میں ہی ہوں۔’

ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں، کیا آپ کی ان سے کوئی بات چیت ہے؟ جس پر اسد قیصر نے کہا کہ ‘میں آپکو بتاچکا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور یہی رہوں گا۔’


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US