شہیدمیجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک

image

شہید میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہداکی نمازجنازہ پہلےتربت بعدمیں آبائی علاقوں میں اداکی گئی۔

نماز جنازہ میں فوجی افسران،شہدا کے رشتے داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ثاقب حسین شہید کی عمر 31 سال، تعلق ضلع سانگھڑ، سندھ سے تھا۔

نائیک باقر علی شہید کی عمر 26 سال، تعلق ضلع دادو، سندھ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کےلئے پرعزم ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US