’تکنیکی خرابی‘، ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز روس سے واپس، لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے روس سے واپس لاہور لینڈ کر گئی ہے۔

پیر کو پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 797 کے طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ طیارے کا رخ واپس لاہور موڑ دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ روس میں طیارے کے ہائیڈرالک نظام میں وارننگ کی نشاندہی پر کپتان نے طیارے کا رخ واپس پاکستان موڑنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان میں پی آئی اے کا مکمل انجینیئرنگ بیس موجود ہے جہاں پر کوالیفائیڈ انجینیئرز طیارے کا معائنہ کرکے خرابی کو دور کریں گے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پرواز اتواراور پیر کی درمیانی شب لاہور سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US