عیدالاضحی پر قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری

image

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحی پر قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی جن کی کل مالیت 376ارب روپے بنتی ہے۔

مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم ۜقربان کیے گئے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پرقربان کیے گئے جانوروں میں 20 لاکھ بچھڑے، 35لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور 60ہزار اونٹ شامل ہیں۔

گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جانوروں کی 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا تخمینہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US