نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری

image

اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کر دیا۔

قائم مقام صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2023 وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت گرفتار ملزم کو 14 روز کے بجائے 30 روز تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکیں گے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کر کے چیئرمین نیب کو چیئرمین (پی ٹی آئی) کو گرفتار کرنے کا اختیار دے دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US