پاکستان نے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کا خط بھیج دیا، 9 بڑی یقین دہانیاں

image

 پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ (اظہارآمادگی کاخط) کے ذریعے 9 یقین دہانیاں کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  رواں مالی سال 2023 کے اختتام کے لیے 4.056 ارب ڈالرز کی موجودہ سطح کے مقابلے مالی سال 2024 کے اختتام تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.65 ارب ڈالرز تک بڑھانے کیلئے تمام تر اقدامات کرے گا جو بڑھ کر 11.7 ارب ڈالرز ہوجائیں گے۔

اگر جون 2024 کے آخر تک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11.7 ارب ڈالرز تک بڑھ جائیں گے تو یہ 1.8 ماہ کی مدت کے لیے سامان اور خدمات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا، آی ایم ایف اور پاکستان  کے درمیان  بیلنس آف پیمنٹ (بی او پی) چارٹ ظاہر کرتا ہے کہ یکم  جولائی 2023 سے شروع ہونے والی رواں مالی سال 2023-24 کے دوران کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان سے غیر ملکی قرضوں کی متوقع تقسیم 15.01 ارب ڈالرز رہی اور یہ 30 جون 2024 کو ختم ہوگا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبوں کی پیروی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جس کے تحت  توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے عفریت پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US