بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

image

ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ضیاء الحق مارشل لاء کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 46 واں یوم سیاہ کل 5 جولائی کو کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر سینٹرل پنجاب رانا محمد فاروق سعید کی طرف سے تمام ڈویژنل ضلعی شہری اور تحصیل تنظیموں کے ساتھ ساتھ الائیڈ ونگز ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی ورکرز کو ہدایت کردی۔ ہدایت کے مطابق 5 جولائی 2023 کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے۔

پارٹی کی سینیئر قیادت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام شرکاء کو بازووں پر بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھنے اور آئین شکنی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا کہا گیا ہے۔

ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی دفاتر میں بھی سیاہ پرچم لہرایا جائے گا اور پارٹی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء لگا دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US