سیاسی جماعتوں کو اکائونٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کروانے کا حکم

image

الیکشن کمیشن نے  سیاسی جماعتوں کو اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اکائونٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کروائیں۔

تمام سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات جمع کروائیں ،فنڈر کے ذرائع ،اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اکائونٹس کی آڈٹ رپورٹ بھی جمع کر وائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US