ن لیگ کے اگلے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف یا پارٹی کرے گی ، مصدق ملک

image

پاکستان مسلم لیگ ن کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ اس کا فیصلہ پارٹی یا وزیراعظم خود کریں گے، مصدق ملک 

ہم نیوز کے پروگرام’پاور پالیٹکس ود عادل عباسی‘ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مصدق ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن الیکشن جیت جاتی ہے تووزیراعظم کون بنے گا اس کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سوال ’ ن لیگ کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا ؟‘  شہباز شریف سے پوچھا جائے تو وہ بھی یقیناً یہی جواب دیں گے کہ اس کا فیصلہ پارٹی قائد میاں نواز شریف یا پارٹی خود کرے گی ۔

لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ میں بھی یہی کہوں گا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی یا پھرسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے ۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھاکہ صدر مملکت عارف علوی کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن صدر مملکت ہمارے بھیجے بلوں پر دستخط نہیں کرتے اور واپس بھیج دیتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ عارف علوی پاکستان کے صدر بنیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US