ہم چاہتے ہیں پرویز خٹک ہمارے گروپ میں شامل ہو جائیں، فردوس عاشق اعوان

image
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ ہم چاہتے ہیں پرویز خٹک ہمارے گروپ میں شامل ہو جائیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاور پولیٹکس ود عادل عباسی ‘ میں فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے خیبر پختونخواہ کی سیاست مختلف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی اپنی سوچ ہے اور ان کا اپنا ایک لائحہ عمل ہے، ہماری یہ خواہش ہے وہ ہمارے ساتھ آئیں ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پرویز خٹک کا جو بھی لائحہ عمل ہے ہم اس کو مکمل سپورٹ اور اس کی حمایت کریں گے ۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا ہے کہ ہمارا ان کیساتھ رابطہ ہوا ہے وہ سوچ و بچار کر رہے ہیں ، لیکن اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ یا لائحہ عمل ان کی طرف سے سامنے نہیں آیا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک جگہ کرنا ہے، انہوںنے پہلے  سب کو ایک تسبیح میں پرونا ہے اس کے بعد وہ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ تسبیح انہوں نے کس کے گلے میں ڈالنی ہے ۔ بس دیکھنا یہ ہے کہ وہ 33 والی تسبیح بناتے ہیں یا پھر وہ 100 والی تسبیح بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US