سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

image

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

گریڈ 17سے گریڈ 22 کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US