نگران وزیراعظم کیلئے اتحادی حکومت میں مشاورت ہوگی، احسن اقبال

image

اتحادی حکومت آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد ختم ہوجائے گی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی 

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم دیکھیں گے ‘ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی ۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد ختم ہوجائے گی،الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتخابات سے پہلے پاکستان آئیں گے، نواز شریف انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے اتحادی حکومت میں مشاورت ہوگی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US