سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟

image

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔ جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔

2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے ماہانہ تھی جبکہ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ اضافے کے بعد 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی۔ اس سے قبل آرڈر 2022 کے تحت سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US