لاہور میں چھ گھنٹوں سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

image

لاہور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، بعض علاقے ندی نالے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

گزشتہ 6گھنٹے میں سب سے زیادہ لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،نشتر ٹاؤن کے علاقے میں 201 اورقرطبہ چوک میں 213ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 201،جوہر ٹاؤن میں 183، تاجپورہ اسکیم میں 202اور گلشن راوی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لیسکو کے 110 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہو گئی ہے، ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے،شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ملتان اور گردونواح میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے آج شام ملتان اور گرد و نواح میں تیز بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھاربارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ آٹھ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،زیارت،قلات،خضدار،اور بارکھان میں چندمقامات پرآندھی اوربارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US