بھارت سی پیک سے فائدہ اٹھائے ،رکاوٹ نہ بنے ،شہباز شریف

image

وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے10 سال مکمل ہونے پر چین اورپاکستان کی قیادت اور عوام  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 

چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک بااعتماد ا سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے، سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کے لئے ویژن کا شاندار نمونہ ہے ۔

وزیراعظم نے کہا افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے ، سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US