آئی ایم ایف شرط ،آئی پی پیز میں 142 ارب روپے تقسیم

image

آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق توانائی کے شعبے میں پیشرفت ہوئی ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو 142 ارب روپے تقسیم کر دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ کے دوران گردشی قرضوں کا حجم  394 ارب روپے بڑھ گیا ہے، جن میں توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 2 کھرب 646 ارب روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 394 ارب روپے میں ڈسکوز کے 249 ارب کے نقصانات بھی  شامل ہیں، علاوہ ازیں 171 ارب روپے کے سہ ماہی ٹیرف اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ بھی اس میں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  آئی پی پیز میں حبکو، ذیلی ادارے، کیپکو، این پی ایل، ایل پی ایل اور دیگر رجسٹرڈ ادارے شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US