پاکستان 5 جولائی کے اقدام کا آج تک خمیازہ بھگت رہا ہے،آصف زرداری

image

سابق صدر آصف  زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،5 جولائی  1977 کو پاکستان کو اندھیرے کی طرف دھکیلا گیا جس کا خمیازہ آج تک پاکستان  بھگت رہا ہے ۔

5 جولائی یوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ 5 جولائی کو آئین شکن ٹولے نے اقتدار کی لالچ میں قوم سے آئین کا نور چھین لیا تھا ۔ اقتدار کے لالچی ٹولے نے وطن کی آزادی، خودمختاری اور خودداری کو پامال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ذوالفقار علی بھٹو شہید نے باوقار اور ایٹمی پاکستان کی تعمیر کی تھی،بھٹو شہید کی  قیادت  میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ  پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دن کو یوم سیاہ کی طور پر منارہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US