ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے چئیرمین پی ٹی آئی کوتوشہ خانہ کیس میں کل جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت کل ایف ایٹ کہچری میں ہوگی۔عدالت نے کیس کی سماعت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ،خواجہ حارث ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر علی خان اورفیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کوبھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔