وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب، پی ٹی آئی کا فارورڈ گروپ بن گیا

image

گلگت بلتستان کےنئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا فارورڈ گروپ سامنے آگیا۔اس گروپ کی قیادت سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کر رہے ہیں۔

حاجی گلبر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سات سے 8 منحرف اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

رہنما فاروڈ گروپ حاجی گلبرخان نے اس موقع پرکہاکہ  9 مئی  کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ گلگت اور دیامر کے عوام کا مسلح  افواج  کے ساتھ ہمیشہ سے گہرا تعلق رہا ہے۔

واضح رہے  منگل کو چیف کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا تھا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US