اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عنصر محمود شہید ہو گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا جس کی وجہ سے پولیس کانسٹیبل عنصر محمود شہید ہو گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش و تحقیق کی جا رہی ہے جب کہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔