کراچی میں انگریز دور کا برساتی نالہ دریافت

image

کراچی: شہر قائد میں برطانوی دور حکومت کا برساتی نالہ دریافت کر لیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وہ آئی آئی چند ریگر روڈ پہنچے اور انگریز دور کے دریافت ہونے والے برساتی نالے کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں آئی آئی چند ریگر روڈ اور ملحقہ علاقے بارشوں میں زیر آب آجاتے تھے اور آئی آئی چند ریگر روڈ زیرآب آنے کی بنیادی وجہ ایم ٹی خان روڈ پر بند نالہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانوی دور حکومت کا قدرتی برساتی نالہ دریافت کیا ہے جو میری ویدر ٹاور کے نیچے ہے۔ اس نالے کو سٹی نالے اور ہجرت کالونی نالے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نالہ تعمیر ہونے سے آئی آئی چند ریگر روڈ اور ٹاور پر بارشوں کے دوران بہتری آئے گی۔ ایک ماہ کے اندر اس نالے پر کام مکمل ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US