نانگا پربت میں پھنسے پاکستانی کیمپ ٹو پہنچ گئے

image

پہاڑی چوٹی نانگا پربت میں پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ٹو پہنچ گئے۔

کوہ پیما آصف بھٹی تین روز قبل اسنو بلائنڈنیس کا شکار ہو کر کیمپ فور میں پھنس گئے تھے جنہیں آج ریسکیو کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح موسم بہتر ہوا تو آصف بھٹی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیچے لایا جائے گا اور موسم بہتر نہ ہونے کی صورت میں ریسکیو کلائمبرز آصف بھٹی کو بیس کیمپ لائیں گے۔

آصف بھٹی کو ریسکیو کرانے میں خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جسے گزشتہ دنوں پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے سر کیا اور وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

آصف بھٹی آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل کی مدد سے دھیرے دھیرے نیچے کی طرف آئے جبکہ ریسکیو کے لیے جانے والے فضل علی اور محمد یونس بھی آصف بھٹی کے ساتھ موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US