پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج جمعرات کوسہ پہر 3بجے منقعد ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر تحریک پیش کریں گے،تحریک پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے، بحث ختم ہونے کے بعد مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔