پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد شیریں مزاری کا پہلا ٹوئٹ سامنے آ گیا

image

سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا پارٹی چھوڑنے کے بعد پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں اور آج میں 72 سال کی ہو گئی ہوں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں، میں ڈیلن تھامس کی ایک نظم شیئر کر رہی ہوں جو ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ رہی ہے۔

Grateful to Allah Almighty for his countless blessings. 72 years today – a life lived in black & white, with ups & downs but no greys & no tranquil plateaus. Sharing a Dylan Thomas poem that has always been a part of my life & resonates ever more with each passing year.

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1)

شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس نظم کی گونج ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے 23 مئی کو پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اوراس موقع پر نو مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US