لاہور میں پھر کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لیے

image

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، شہر میں مختلف جگہوں پر بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گزشتہ روز لاہور میں شدید بارش کے بعد آج پھر بادل برسنے کو تیار ہیں۔ لاہور کےعلاقے ملتان روڈ پر موجود اعوان ٹاون، حسن ٹاون اور قاضی ٹاون کے اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ علامہ اقبال ٹاون، مسلم ٹاؤن سمیت سمن آباد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ اسی طرح لارنس روڈ، آزادی چوک اور میسن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد بھی بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز کی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ بعض علاقے ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہر میں سب سے زیادہ لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن کے علاقے میں 201 اور قرطبہ چوک میں 213 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دس گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US