آئی ایم ایف کا معاہدے پر عملدرآمد سے قبل سپلیمنٹری گرانٹس پراعتراض

image

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر عملدرآمد سے قبل سپلیمنٹری گرانٹس پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپلیمنٹری گرانٹس منظور نہ کیا کرے۔

ذرائع نے مزید کہاکہ کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی  نشاندہی کی ہے کہ پاکستانی معیشت میں ٹیکس کا حصہ صرف 10 فیصد ہے جو دنیا میں سب سے کم ہے ،خسارے پر قابو پانے کے لیے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13 فیصد تک لانا ضروری ہے۔

آئی ایم ایف نے  خسارے سے بچنے کے لیے پاکستان کو ٹیکس آمدنی بڑھانے کی تجویز د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان  کو ٹیکس دہندگان کی تعداد بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز کیا کہ موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر موجودہ، نگران اور نئی منتخب حکومت کو تسلسل سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام پر مزید دو جائزے ستمبر اور دسمبر میں لیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US