جہانگیر ترین کے بھائی نے خودکشی کر لی

image

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی مارلی۔

جہانگیر ترین کے بھائی معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

بریکنگ نیوز: جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی، عالمگیر ترین نے پستول سےسر پر خود گولی مار کر خودکشی کی۔۔!!!

— Mughees Ali (@mugheesali81)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US