شیڈول منظور،نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاانتخاب 13 جولائی کوگا

image

سپریم اپیلٹ کورٹ نےگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ جی بی  کے انتخاب کیلئے  شیڈول کی منظوری دیدی جس کے مطابق 13 جولائی کوگلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے انتخاب ہوگا۔

جی بی اسمبلی کےاسپیکر  نذیر احمد ایڈووکیٹ نے عدالت میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول  پیش کیا تھا جس کی عدالت نے منظوری دی ۔

شیڈول کے مطابق 12 جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔

عدالت نے اسپیکر کو 72 گھنٹوں کے اندر وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور اسپیکر کو آج نئے الیکشن شیڈول کے ساتھ پیش ہونے کا کہا تھا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے  درخواست دائر کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US