پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پہاڑ کا تودہ گرنے سے آٹھ بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ جمعرات کو مارتونگ کے علاقے میں پیش آیا۔ملبے تلے دب جانے والے بچوں کی تلاش کے آپریشن میں 22 اہلکار اور ایکسویٹر سرگرم رہے۔ریسکیو 1122 نے پہلے پانچ بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی، بعد ازاں مزید لاشیں بھی نکال لی گئیں۔واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ انہوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ریسکیو 1122 کے علاوہ محکمہ شہری دفاع کے اہلکار بھی حادثے کی جگہ پر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پہاڑی تودہ اپڈیٹس
شریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران 3 مزید جسد خاکی نکال لیے،جانبحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے
مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے
ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے
ریسکیو1122 کی 3 ایمبولینسز، 28 اہلکار اور ایکسویٹر سرچ آپریشن میں مصروف ہے
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) July 6, 2023
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک بچہ ابھی تک غائب ہے جسے نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔
پہاڑ کا تودہ کھیل کے میدان کے قریب گرا (فوٹو: پران شانگلہ فیس بک)
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہاڑ کا تودہ اس وقت اچانک گر گیا جب اس کے قریب بچے کھیل رہے تھے۔
حکام کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمر 6 سے 14 برس کے درمیان تھی۔