خوراک کی پیداوار میں خود کفالت کے لئے حکومت اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ

image

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم جدید زراعت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا بے مثال منصوبہ ہے جو پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

لمز پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبے کی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد ملکی زرعی درامدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑھتی آبادی کی غذائی اجناس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پاکستان کی فوڈ سکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، لمز کے قیام سے کسانوں کو موسمی تبدیلیوں، فصلوں کی سیٹلائٹ سے ہمہ وقت نگرانی، پانی، کھاد اور اسپرے کے متوجہ علاقوں کے بارے میں معلومات بیک وقت دستیاب ہوں گی۔

منصوبے سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی بھی حاصل ہو گی جبکہ مختلف وسائل و ذخائر، جدید ٹیکنالوجی اور آبپاشی نظام کے مناسب استعمال سے زراعت میں ایسی ترقی لائی جائے گی جس سے ملک کے ہر خطے میں خوراک کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

پروگرام کے باعث ملک میں عوام کے لیے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے۔ سعودی عرب، چائنہ، متحدہ عرب امارت، قطر اور بحرین کے ساتھ بہت سے منصوبوں میں شراکت داری کی جارہی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں یقینی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم سینٹر آف ایکسلینس (لِمز) کا افتتاح کردیا ہے، اس افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے، تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے، جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پربوجھ کم کرناہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US