الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،شیڈول کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 27اگست کو ہوگی ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائےجاسکیں گے ، اپیلٹ ٹربیونل یکم اگست تک فیصلے جبکہ حتمی فہرست 2 اگست تک جاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 30 اگست تک مرتب کئے جائیں گے۔