سپیکر پرویز اشرف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات،سیاسی اور معاشی امور پرگفتگو

image

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ 

دونوں رہنمائوں نے اہم سیاسی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں  وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود موجود تھے، جے یو آئی کے سربراہ نے سپیکر قومی اسمبلی سے گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے سے متعلق خیریت دریافت کی، اس کے علاوہ ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر کے کردار کو سراہا۔

راجہ پرویز اشرف نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اتحادی حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ دیا ، سابق حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت معاشی استحکام لانے کیلئے کوشاں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US