نگران پنجاب کابینہ نے صوبے کے پوش علاقوں میں واقع5 مرلہ گھروں کی کٹیگری بی اور سی کا ٹیکس استثنا ختم کر کے ان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ایکسائز صرف اے کٹیگری کے5 مرلہ گھروں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہا ہے ۔
وزارتی کمیٹی کی منظوری کی صورت میں پوش علاقوں میں موجود5 مرلہ کے مزید4 لاکھ50 ہزار گھر پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے ۔
محکمہ ایکسائز کو 5 مرلہ گھروں کے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مزید 5 ارب روپے کے لگ بھگ اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔