سعودیہ میں ملازمت کے نام پر شہریوں سے پیسے ہتھیانے والا مطلوب ملزم گرفتار

image

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائی کے دوران  انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے سعودیہ میں ملازمت کے نام پر شہریوں سے پیسے ہتھیائے۔

گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم سرغنہ ہے ،ملزم متاثرہ شہریوں سے پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 5 سال سے ایف ائی اے کو مطلوب تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US