بالاکوٹ اوروادی کاغان میں کل تک بارش کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

image

ناران کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری جاری ہے  جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالاکوٹ اوروادی کاغان میں کل تک بارش کاسلسلہ جاری رہےگا۔

این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ بابو سر ٹاپ ٹریفک کےلئے بحال ہے،دوسری جانب علی پور اورگردونواح میں بارش سے بجلی کے کئی فیڈرزٹرپ کر گئے۔

علاوہ ازیں جوہی،کیرتھر رینج میں موسلادھار بارش  ہوئی جس سے نشیبی علاقےزیر آب آگئے ۔

گاج ندی گورکھ ہل اسٹیشن سمیت دیگرمقامات پرندی نالوں میں طغیانی ہے ،مسلسل بارشوں سے معتدد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US