راولپنڈی کا ٹیکسی ڈرائیور کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں بیدردی سےقتل

image

کچے کے ڈاکوئوں نے تاوان نہ دینے پر 2 ہفتوں کے دوران 3 مغوی قتل کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ واقعہ راولپنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کے قتل کا ہے جو سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر راولپنڈی سے رحیم یار خان پہنچا تھا۔

ڈاکوئوں نے ارشد محمود کو قتل کرکے لاش ضلع رحیم یار خان کے علاقے ماچھکے میں پھینکی۔

کئی دن بعد مقتول ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کی لاش ملی تو اسے کتوں نے بھنبھوڑا ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران ڈاکو تاوان نہ دینے پر تین مغوی شہریوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US