مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے ہیوی اسپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق 8 اور 9  جولائی کے دوران  ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ اورزیریں سندھ (ٹھٹھہ،بدین،تھر پارکر،نگر پارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

علاوہ ازیں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کنور محمد دلشاد کا راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا ہے،اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا نالہ لئی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر اعلی پنجاب کا نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی کوتاہی کی وجہ سے نالہ لئی کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، حکومت پنجاب نے نالہ لئی اور چھوٹے نالوں کیلئے بروقت فنڈز مہیا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ واسا راولپنڈی نالہ لئی اور چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام کر رہا ہے ،نالہ لئی اور شہر کے نالوں کی صفائی کا جائزہ لیاہے، کام مزید تیز کرنے ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہر میں نالوں پر تجاوزات ایک سنگین مسئلہ ہے جس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہیں، تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے متاثرین کی بحالی کا خیال رکھا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US