ملٹی نیشنل کمپنی نے ڈبہ پیک دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کر دیا

image

ملٹی نیشنل کمپنی نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں20روپے لیٹر اضافہ کر دیا جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی نے 250ایم ایل دودھ کے ڈبے کی قیمت 5روپے اضافے سے70روپے جبکہ 1000ایم ایل دودھ ڈبے کی قیمت20روپے اضافے سے280روپے مقرر کر دی ۔

قیمت میں اضافے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔یاد رہے کہ جنوری میں فی لیٹر دودھ230روپے دستیاب تھا۔

دوسری جانب مصالحہ جات بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں10سے140روپے تک اضافہ کردیا۔

40روپے والے ساشے کی قیمت10روپے اضافے سے 50روپے ، 50گرام وزن والے ڈبے کی قیمت 10روپے اضافے سے110روپے ،ڈبل پیک کی قیمت 20روپے اضافے سے 210روپے جبکہ دانے دار حلیم کے ڈبے کی قیمت140روپے اضافے سے 330روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US