غلام سرور کی بھی آئی پی پی میں شمولیت آخری مراحل میں ہے، خرم روکھڑی

image

خرم روکھڑی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹو نائٹ’ میں خرم روکھڑی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کواس وقت سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات نہیں کرنی چاہئے۔

رہنما آئی پی پی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم اپنے تعلقات جاری رکھیں گےاور آپس میں مقابلہ بھی کریں گے۔

خرم روکھڑی کا کہنا تھا کہ چودھری سرور آنا چاہتے ہیں تو آج بھی ان کیلئے ہماری پاس ان کیلئے کرسی موجود ہے،اس حوالے سے انہوں نےدعوی کیا ہے کہ غلام سرور کی بھی آئی پی پی میں شمولیت آخری مراحل میں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میری بھی خواہش ہے کہ پرویز خٹک آئی پی پی کو جوائن کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ بھی ایک دوسرےکیخلاف الیکشن لڑیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US