لنڈی کوتل میں علما کرام نے شادیوں میں موسیقی، فائرنگ، خواجہ سراؤں پر پابندی لگادی

image

زخہ خیل خیبر، لنڈی کوتل  میں علماء کرام کی جانب سے موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علماء نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراؤں اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح نہیں پڑھایا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US