داتا دربار کی کھدائی کے دوران قبریں دریافت

image

داتا دربار غلام گردش کے توسیعی منصوبے پر کھدائی کے دوران نیچے سے قبریں نکل آئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار شریف کے ساتھ محلقہ غلام گردش کی توسیع کے منصوبہ پر کام کے دوران فرش کے نیچے سے متعدد قبریں برآمد ہوئی ہیں۔

محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ دربار کی توسیع منصوبہ پر مکمل احتیاط سے کام ہورہا ہے، قبروں کے تقدس کا مکمل خیال رکھ کر کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب زائرین اور جن کے پیاروں کی قبریں ہیں انہوں نے محکمہ اوقاف کو احتیاط سے کام کرنے کی اپیل کی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US