پنجاب میں 13 سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان

image
پاکستان کے صوبے پنجاب میں قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو مزید مون سون بارشوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔

منگل کو پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پنجاب میں 13 سے17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔‘

بیان کے مطابق مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ ’تمام ادارے اور صوبے کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔ ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔‘

کل سے 17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی/ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا pic.twitter.com/BjTgWMXD6h

— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) July 11, 2023

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے اور پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’شہری موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔‘

پنجاب کے کن کن علاقوں میں بارشیں ہوں گے؟’12 جولائی سے17 جولائی کےدوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ،  گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔‘

’سرگودھا، میانوالی،خوشاب، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔‘

’ڈی جی خان، ملتان، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا امکان ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US